اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نےکہا ہے کہ انسداد کورونا ایس او پیز پرعمل کرنے سے صحت کی حفاظت بھی ہوگی اورروزگار بھی چلتا رہے گا ورنہ امریکہ، برازیل اوربھارت جیسے حالات ہو سکتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اسد عمر نے کہاکہ پاکستان بھرمیں 20 جون کوکورونا کے 2969 مریض آکسیجن بیڈز اور546 وینٹی لیٹرپرتھے، گزشتہ روز تعداد کم ہو آکسیجن بیڈ پرایک ہزار762 اور وینٹی لیٹرپر394 تھی،یعنی 28 فیصد کمی ہوئی۔
اہم بات یہ ہے کے کرونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے. حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا ریے گا. ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 11, 2020
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن،حکومتی احکامات،انتظامی کارروائیاں اور سب سے اہم عوام کے بہترطرزعمل کی وجہ سے کورونا کے خلاف کامیابی ملی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا کا پھیلاؤروکنا سب کے اجتماعی اختیارمیں ہے،حفاظتی تدابیر پرعمل کرنے سے صحت کی حفاظت بھی ہوگی اورروزگار بھی چلتا رہے گا۔ ورنہ جو کچھ امریکا، برازیل اور بھارت میں ہو رہا ہے خدانخواستہ پاکستان میں بھی ہو سکتا ہے۔
Comments are closed.