تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی 5 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن و فنڈنگ سے متعلق کیس میں جماعت کے امیر حافظ خادم رضوی کو پانچ دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن و فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ یا ان کی طرف سے کوئی نمائندہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔  جس پر  کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ خادم رضوری کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ کمیشن نے ہدایت کی کہ ٹی ایل پی کے امیر پانچ دسمبر کو پیش ہوں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرلاہور کو نوٹس کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن و فنڈنگ سے متعلق کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Comments are closed.