دوحا: فٹ بال کے میگا ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغا 21 نومبر 2022 کو قطر کے شہر البیت اسٹیڈیم سے ہوگا۔
فیفا کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ پیر 21 نومبر 2022 کو مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے البیت اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس اسٹیڈیم میں 60 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
میچز کے دوران کھلاڑیوں کے آرام کا خیال رکھتے ہوئے ہرروز چار میچ شیڈول کیے گئے ہیں جو کہ شائقین کو پرجوش کھیل دیکھنے کا موقع فراہم کریں گے۔
اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے شائقین کو ٹکٹ صرف فیفا ڈاٹ کام سلیش ٹکٹ کے ذریعے دستیاب ہوں گی، جہاں پر ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول، ٹائم لائن، کیٹگریز اور ٹکٹ قیمت جاری کیا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچز 9 اور 10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ سیمی فائنل میچ 13 اور 14 دسمبر کو ہوں گے۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پلے آف میچ 17 دسمبر 2022 کو کھیلا جائے گا جب کہ 18 دسمبر کو 6 بجے فائنل میچ لوسیل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جہاں 80 ہزار شائقین فٹ بال کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
Comments are closed.