فیڈرل بورڈ کے میٹرک امتحانات کا رزلٹ نیوز ڈپلومیسی پر دیکھیں

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں کامیابی کا تناسب 91 فیصد رہا۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے امتحانات کے نتائج میں سائنس اور آرٹس گروپ میں طالبات نے روایت برقرار رکھتے ہوئے پہلی پوزیشنز  اپنے نام کر لیں، میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور 93 ہزار304 بچوں نے حصہ لیا جن میں سے 85 ہزار 151 بچے امتحانات میں کامیاب قرار دیے گئے۔

سائنس گروپ میں 1097 نمبر لے کر خنشہ یعقوب اور مناحل خان نے پہلی پوزیشن جبکہ آرٹس گروپ میں عائشہ علی 1043 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہی۔امتحانات دیے بغیر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر طلبا خوشی سے نہال ہیں۔

چیرمین فیڈرل بورڈ عتیق احمد کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ ملک بھر میں سب سے پہلے نتائج کا اعلان کیا ہے، نتائج مرتب کرنا ایک کٹھن مرحلہ تھا تاہم وزارت تعلیم کے احکامات پر عمل کیا گیا۔

کورونا وبا کے پیش نظر امتحانات نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا یوں نویں جماعت کی پرفارمنس کے مطابق دسویں کے طلباء کو تین فیصد اضافی نمبر دیے گئے۔ قارئین کی سہولت کے لئے میٹرک رزلٹ کی کاپی نیوز ڈپلومیسی پر اپ لوڈ کر دی گئی۔

[pdf-embedder url=”https://urdu.newsdiplomacy.com/wp-content/uploads/2020/07/Result-Gazette-SSC-A-2020-13.pdf” title=”Result Gazette SSC A 2020-13″]

Comments are closed.