بلوچستان پر امن دشمنوں کا وار۔۔ تربت میں بم دھماکہ، 1شہری جاں بحق،7 زخمی

تربت: امن دشمنوں نے ایک بار پھر بلوچستان پر وار کیا ہے، جنوبی شہر تربت میں بم دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم دھماکہ تربت کی مصروف ترین شاہراہ پر کیا گیا، امن دشمنوں نے بارودی مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کر رکھا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین دکانوں میں آگ لگ گئی جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دہشت گردی کے اس واقعہ میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور شہر کے خارجی اور داخلی راستوں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

Comments are closed.