غیر ملکی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی جارحیت سےہونےوالی تباہ کاریاں بے نقاب

 غیر ملکی میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی فوج کی  فائرنگ سے  ہونےوالی تباہ کاریاں اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور مقامی متاثرہ افراد  سے بھی ملے ۔ صحافیوں نے ایل او سی  کی دوسری جانب اینٹی انفلٹریشن گرڈ  بھی دیکھے ۔

گرڈزپربارودی سرنگیں،زیرزمین سینسر،آبزرویشن سسٹم اورریڈارموجودہیں۔ایل  او سی  پر آئے  روز  بھارتی   فائرنگ کا شکار ہونے والے شہریوں نے غیرملکی میڈیا کو  بتایاکہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سےنشانہ بنا رہی ہے،شہید اورزخمی ہونے کے  کیساتھ  لوگوں کی املاک بھی  تباہ ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر غیر ملکی صحافیوں کاکہناتھا کہ  دورے سے انہیں ایل او سی کی حقیقی صورتحال  جاننے کا موقع ملا۔ الجزیرہ  ٹی وی  کے  صحافی ا حمد برکات نے دورے کے بعد  گفتگو میں بتایا کہ  انہوں نے سیز فائر کی  بھارتی خلاف ورزیوں  کے متا ثرین دیکھے، ہم نے ان سے بات کی ہے۔ ہم ان لوگوں کا دکھ محسوس  اور حمایت کر رہے ہیں۔ ہم ان لوگوں کے لئے پلیٹ فارم ہیں جن کے پاس پلیٹ فارم نہیں ہے۔  میری خواہش ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصرین ایسے معاملات کو دیکھنے اور جائزہ لینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

سی سی  ٹی وی کی خاتون  صحافی کوئی رو نے کہاکہ میں  نے یہاں  ان لوگوں کو دیکھا جو بھارتی  فائرنگ سے  متاثر ہیں۔ مجھے اس  مرتبہ ایل او سی کی صورتحال زیادہ واضح ہوئی اور اس صورتحال میں رہنے والے لوگوں کے تاثرات کو سمجھی۔ میں نے ایک چھوٹے سے لڑکے کا انٹرویو کیا، جس کے کاندھے میں گولی لگنے کے سبب وہ زخمی ہوا تھا، مجھے بہت دکھ ہوا۔

 العربی چینل کے  صحافی  بلال ایستال نے بتایاکہ ہم نے آج چیریکوٹ کا دورہ کیا، اور ہم اس علاقے میں بہت سارے گولہ باری متاثرین سے بہت آزادی سے ملے، بات چیت کے دوران ہمیں مکمل آزادی حاصل تھی ہم نے ان کی باتیں سنیں۔ ان میں سے کچھ سرحد پر بھارتی گولہ باری کا نشانہ بنے  اور ان میں سے کچھ زخمی بھی ہوئے۔ ہم ان کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے

Comments are closed.