سری نگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ وادی میں نومبر کے مہینے میں 48کشمیریوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا،،کشمیر میڈیا سروس کےمطابق ماہ نومبر میں 48 کشمیریوں کو شہید کردیاگیا، شہداء میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
پرامن مظاہروں پر شیلنگ اور فائرنگ سے ایک سو چھیانوے افراد زخمی ہوئے، جب کہ ایک سو ستر افراد کو حراست میں لیا گیا،،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کےنام پر 26 گھروں کو تباہ کیا۔
Comments are closed.