سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیر کی صبح ضلع بارہمولہ کے علاقے کریری میں بھارتی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر ایک حملے میں بھارتی فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2 اہلکار اور ایک اسپیشل پولیس آفیسر شامل ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسرنے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں نے گشتی پارٹی پر فائرنگ کی۔
مارے جانے والے اسپیشل پولیس کے افسر کی شناخت مظفر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ کے ایم ایس کے مطابق پولیس حکام نے مزید بتایا کہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.