مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزبے لگام۔۔ شہریوں پربہیمانہ تشدد،گرفتاریاں جاری

سرینگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں غاصب بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر بیہمانہ تشدد اور غیرقانونی طور پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت کے غیرقانونی قبضے میں آئے جموں و کشمیر میں غاصب سیکورٹی فورسز بے لگام ہو گئیں، بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں نے ضلع شوپیاں میں چار افراد کو گرفتار کر لیے ہیں۔ امتیازاحمد ڈار، پرویزاحمد کمار، سجاد احمد دھوبی اور شاہد منظور کو شوپیاں کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔

دوسری جانب بھارتی پولیس نے جموں خطے کے علاقوں پونچھ اور رام بن میں بھی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے شہریوں میں محمد زاہد اور ضیا ءالرحمان شامل ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گھروں میں گھس کر مکینوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور قیمتی گھریلو اشیاءکی تھوڑ پھوڑ کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوںاور سینٹرل ریزرو پولیس اہلکارں کی ایک بڑی تعدادنے سترہ اور اٹھارہ اگست کی درمیانی شب کریم آباد کر محاصر ے میں لے لیا۔ قابض اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھروں کے اندر داخل ہو گئے اور جنس و عمر کا لحاظ کیے بغیرمکینوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے قیمتی گھریلو اشیا کی بھی توڑ پھوڑکی اور کھڑکیوں اورگاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔

اس دوران نوجوانوں نے گھروں سے باہر آکرمزاحمت کی۔ نوجوانوں نے مسجد کے لاؤڈ سپیکر سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔ بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد فورسز اہلکاروں اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ رات کے وقت کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

Comments are closed.