پاک سعودی تعلقات : آرمی چیف نے سعودی عرب جا کر معاملات بہتر کیے، شیخ رشید کا اعتراف

راولپنڈی: تحریک انصاف حکومت کے اہم اتحادی اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد پاک سعودی تعلقات میں تناؤ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ نے سعودی عرب جا کر معاملات بہتر کیے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سعودی عرب ہماری جند جان ہے، ہلکی پھلکی ٹَک ٹُک تو ہر جگہ لگی رہتی ہے، انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد سعودی عرب کی ناراضی کا دبے لفظوں میں کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی عرب جا کر معاملات بہتر کیے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے چچا کو پھنسانے جا رہی ہے، شہباز شریف گیم بناتے ہیں جب کہ مریم اسے خراب کر دیتی ہے، مریم نواز نے نیب دفتر کو نہیں شہباز شریف کی سیاست کو پتھر مارے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت لیگی قائد کو وطن واپس لانے کیلئے عدالت جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو واپس لانے کیلئے عدالت جائے گی، مریم نواز اپنے چچا اور پارٹی صدر شہباز شریف کو پھنسا رہی ہے، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے نیب دفتر پر نہیں شہباز شریف کی سیاست پر پتھراؤ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے تحریری معاہدہ کرنے کی درخواست کی ہے، اول تو وہ آئیں گے ہی نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ابھی بچہ ہے کچا ہے بلاول کو رہنے دیں ۔

قبل ازیں وزیرریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی کے علاقے صدرمیں گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی تعلیم کے لئے ماں کا تعلیم یافتہ بڑا ضروری ہے،74 سال میں کینٹ بورڈ کے علاقہ میں پہلا کالج کسی سول گورنمنٹ نے تعمیر کروایا۔ کالج کی تعمیر کے لئے ہائی کورٹ میں کیس لڑا، یہاں پٹرول پمپ بنانے کا منصوبہ تھا۔

Comments are closed.