سری نگر: غیرقانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میںایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کریری میں چیک سالوسہ کے مقام پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا، بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھا جو فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا۔
دوسری جانب غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے گاندر بل اور اسلام آباد کے اضلاع سے دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیے ہیں۔ گاندر بل کے علاقے بدرکنڈ نرسری میں شوکت احمد بٹ نامی نوجوان کو ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔
نوجوان پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا جب کہ پولیس نے عادل فیاض بٹ نامی ایک اور نوجوان کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کاریکہ دل سے گرفتار کیا اور اس کی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی ہے۔
Comments are closed.