پیرس: فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کے قونصلر برائے تجارت و سرمایہ کاری معین الدین وانی ملکی برآمدات میں اضافے اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔
پاکستانی کمرشل قونصلر معین الدین وانی نے فرانسیسی طبی کمپنیوں کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاکستان میں تیار ہونے والی طبی مصنوعات اور ان کی برآمدات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
پاکستانی قونصلر برائے تجارت و سرمایہ کاری معین وانی کی فارما ٹیکس سبسڈری آف بزنس فرانس کے عہدیدار مائیکل گیلینائین کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی۔ معین وانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔
قونصلر معین الدین وانی نے فرانسیسی کمپنی امپورٹ فارما کے نمائندے ریکارڈو سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں تیار ہونے والے ذاتی حفاظت کے سامان کی فرانس میں درآمد کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

Comments are closed.