چینی کا برآمدی کوٹہ 11 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کا برآمدی کوٹہ 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر11لاکھ ٹن کرنے کی منظوری دے دی۔۔ کرشنگ سیزن بھی جلد شروع کیاجائے گا جس کے لیے صوبوں سے مدد لی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ چینی کے برآمدی کوٹے میں ایک لاکھ ٹن اضافے کی منظوری دی۔ کرشنگ سیزن جلد شروع کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جب کہ برآمدات بڑھانے کیلئے ری فنڈز کی بروقت اور براہ راست ادائیگی کا معاملہ موخر کردیا گیا۔

ای سی سی نے چینی کا برآمدی کوٹہ 10 لاکھ سے بڑھا کر 11 لاکھ ٹن کر دیا جبکہ فریٹ سپورٹ کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 2 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی

ظافر گیس فیلڈ سے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔۔ گنے کا کرشنگ سیزن جلد شروع کرانے کیلئے صوبائی حکومتوں سے مدد لی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایف بی آر، تجارت، اسٹیٹ بینک اور خزانہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ برآمد کنندگان کو ری فنڈ کی ادائیگی کے معاملے پر باہمی مشاورت سے طریقہ کار وضع کریں۔۔

Comments are closed.