سری نگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بڈگام اور بارہمولہ کے اضلاع سے کم از کم چھ کشمیری نوجوان گرفتار کرلیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ پتکوٹ سے 4 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جن میں شکیل احمد وانی، شوکت احمد، عاقب مقبول خان اور اعجاز احمد ڈار شامل ہیں، جبکہ 12 قصبے سے دو نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر، بڈگام، بارہمولہ،سوپور،کپواڑہ، ہندواڑہ، حاجن، شوپیاں، اسلام آباد ، پلوامہ ، پامپور، ترال ، کولگام، کشتواڑ ، راجوری، پونچھ اور دیگرعلاقوں میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے اور فون سروس بند کر دی گئی ہے۔قابض بھارتی فورسز کے اہلکار معصوم کشمیریوں کو ہراساں کر رہے ہیں جب کہ چادر و چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.