وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی روکی۔ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن اور ہندوستان ایک پیج پر ہیں۔ ہندوستان کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہو، ایف اے ٹی ایف قانون سازی روکنے پر اپوزیشن کا کردار قوم کے سامنے رکھا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ نواز شریف کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ،حکومت احتساب کے منشور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی جس کسی نے بھی کرپشن کی اسے حساب دینا ہوگا۔
خواتین قیدیوں کی حالت زار سےمتعلق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ایسی خواتین جن کے مقدمات زیر سماعت ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے،غیرملکی قیدی خواتین اور سزا موت کی منتظر خواتین قیدیوں کی سزاوں پر نظرثانی رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔
Comments are closed.