1965ء کی جنگ۔۔ پاک فوج کے بہادرافسرنےتنہا درجنوں بھارتی فوجی یرغمال بنا لئے

پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965ء کی جنگ میں پاکستان نے جرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی، جنگ ستمبر کے تیسرے دن لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے اپنی سنگین غلطی کو کامیابی میں بدل دیا۔

جنگ ستمبر کے تیسرے روز بھی پاکستان کی مسلح افواج کا دشمن پر لرزہ طاری رہا۔ بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری کی اپنی قوم پرطاری پاک فضائیہ کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے۔پاک آرمی اور فضائیہ کے دشمن پر تابڑ توڑ حملے جاری رہے۔

چھمب سیکٹر میں شدید لڑائی ہوئی اور بھارت کے 500 فوجیوں کو قیدی بناکر 15 ٹینکوں سمیت اسلحہ پر قبضے میں لے لیاگیا۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر جو بعد میں میجر جنرل بنے انہوں نے غلطی سے بھمبر سیکٹر کی ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی کاپٹر اتارا لیا۔

لیکن حاضردماغی سے اپنی سنگین غلطی کو بڑی کامیابی میں بدلتے ہوئے وہاں موجود 30 بھارتی سپاہی جنگی قیدی بنا لئے۔ نصیراللہ بابر نے بھارتی فوجیوں کو یہ تاثر دیاکہ پاکستانی فوج نے ان کا محاصرہ کرلیا جبکہ اس وقت نصیر اللہ بابر کے پاس صرف ایک پستول تھا۔

یہی نہیں، پاک فضائیہ نے بھارت کے 6میں سے 3 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ فلائٹ لیفٹیننٹ حکیم اللہ اورفلائٹ آفیسر عباس مرزا نے دو بھارتی طیاروں کوپسرور ائیر فیلڈ پر اتار لیا۔ فلائٹ لیفٹیننٹ حکیم اللہ بعد میں چیف آف ائیر سٹاف بنے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965ء کی جنگ کے تیسرے روز (تین ستمبر کو) بھارتی طیارے کے پائلٹ اسکواڈرن لیڈر برج پال سنگھ کو جنگی قیدی بنا لیاگیا جو بعد میں بھارتی فضائیہ کا ائیر مارشل بنا۔ اس معر کے میں دو بھارتی طیارے بھاگ گئے۔

Comments are closed.