پونچھ: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ ریجن سردار راشد نعیم نے کہا ہے کہ شہریوں کا تحفط پولیس فورس کی اولین ذمہ داری ہے،پولیس افسران اور اہلکاروں نے لاک ڈاون کے دوران فرض شناسی سے فرائض سرانجام دئیے تاہم گزستہ ایک ماہ سے پونچھ راولاکوٹ میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے جس پر تشویش ہے ۔
سردار راشد نعیم نےشہریوں کو خبردار کیا ہےلاک ڈاون ختم ہو نے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ایس اوپیز پر عمل کرنا چھوڑ دیاجائے۔بازار کھلنے اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد ایس او پیز پر عملدرآمد کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ گھر سے نکلتے وقت ماسک پہن کر نکلیں،ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے مکمل اجتناب کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھیں تاکہ اس وباء کو روکا جا سکا۔ بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں رش والی جگہوں سے دور رکھا جائے۔
ڈی آئی جی پونچھ ریجن نے پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں لاک ڈاون کے دوران پولیس نے شہروں کے ساتھ انٹری پوائنٹس پر بہترین خدمات انجام دیں،پولیس کی مثالی کارکردگی اور عوام دوست رویے سے پولیس کے وقار اور نیک نامی میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتائی نہیں برتے گی،عوام تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اس خطرناک مرض سے مکمل طور پرچھٹکارا حاصل کر سکیں۔
Comments are closed.