سام سنگ نے پاکستان میں مختلف اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سام سنگ کی جانب سے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے 51، گلیکسی اے 11، گلیکسی اے 10 ایس اور گلیکسی ایم 11 کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق گلیکسی اے 51 کے کے 6 جی بی ریم والا ورژن اب 53 ہزار 999 روپے کی بجائے 49 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔گلیکسی اے 11 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 20 ہزار 999 روپے کی بجائے 18 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔گلیکسی اے 10 ایس کی قیمت 3 ہزار روپے کمی سے اب 19 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔

Comments are closed.