جنیوا: تحریک کشمیر یورپ اورکے آئی آئی آر کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں واقع ہیڈکواٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔جس میں اٹلی، سویٹزر لینڈ اور برطانیہ سے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے شرکت کی۔
اس مظاہرے کی قیادت راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ، محمود شریف صدر تحریک کشمیر اٹلی اور اعجاز احمد چوہدری صدر تحریک کشمیر سویٹزر لینڈ نے مشترکہ طور پر کی، مظاہرین نے بھارت کے کشمیر میں مظالم کے خلاف اور کشمیر کے آزادی کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی۔
اس موقع پر صدر تحریک کشمیر اٹلی محمود شریف نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی حالیہ دو رپورٹس نے بھارت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے پیدائشی اور جائز حق خوداردایت دلوانے کے لیے بھارت کو مجبور کرے۔
صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا بھارت کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی کر کے جینیوا کنونشن اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اس لیے اقوام متحدہ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے اس ایشو پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہیں جب تک کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور جائز حق خودارادیت نہیں ملتا اس وقت جدوجہد جاری رکھیں گے۔ چوہدری زاہد اقبال اور اعظم فاروق نے مظاہرے میں خصوصی شرکت کی۔
Comments are closed.