موسم سرما کا آغاز کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سبب بن سکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موسم سرما کا آغاز کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سبب بن سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ دوسری ریاستوں کے مقابلے میں اللہ پاک نے ہم پر مہربانی کی ہے اور ہمیں کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے بچایا ہے، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موسم سرما کا آغاز کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سبب بن سکتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ روکنے کے لیے عوام چہروں پر ماسک پہنیں، تمام دفاتر اور اداروں کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے ملازمین نے ماسک پہن رکھے ہوں۔

Comments are closed.