نواز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان، فاروق حیدر اور دیگر کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر سمیت مسلم لیگ ن کی قیادت اور درجنوں سنیئر رہنماؤں کے خلاف لاہور کے ایک تھانے میں غداری اور بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ شاہدرہ پولیس نے شہری بدر رشید کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی۔ مقدمہ میں غداری سمیت 11 دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمے میں سنیئر رہنما راجہ ظفرالحق، ایازصادق، شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر کو نامزد کیا گیا، جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم، عبدالقادر بلوچ ،صلاح الدین ترمذی کا نام بھی مقدمہ میں شامل ہے۔

ایف آئی آر میں احسن اقبال، شیخ آفتاب، پرویز رشید، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، سلیم ضیا، اقبال ظفر جھگڑا، طارق رزاق، سردار یعقوب نثار کو بھی نامزد کیا گیا۔جب کہ چنگیز مری، مفتاح اسماعیل، طارق فضل، محمد زبیر، مہتاب عباسی، مرتضیٰ جاوید عباسی، جاوید لطیف، عطااللہ تارڑ، برجیس طاہر، محمد جعفر اقبال، وحیدعالم، دانیال عزیز، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، خواجہ سعد رفیق، امیر مقام اور عرفان صدیقی بھی شامل ہیں۔

مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب، بیگم نجمہ وحید، ذکیہ شاہنواز، شیزا فاطمہ، راحیلہ درانی، عظمیٰ بخاری، شائستہ پرویز ملک، سائرہ افضل تارڑ، عشرت اشرف کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نیب قوانین کے تحت سزا یافتہ مجرم ہیں، انہوں نے برطانیہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اشتعال انگیز تقاریر کیں اور اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسایا گیا۔

Comments are closed.