بیسک ایجوکیشن کمیونٹی پروگرام کے اساتذہ کا دھرنا جاری

اسلام آباد: بیسک ایجوکیشن کمیونٹی پروگرام کے اساتذہ کا ڈی چوک پر دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔ احتجاجی اساتذہ نے اپنے بچوں کےلیے ڈی چوک کو تعلیم چوک بنا کر کلاسز شروع کر دیں۔ ایک ٹیچرکا ایکسڈنٹ ہوگیا۔

دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔ صبح قومی ترانا پڑھا گیا۔ بچوں کےلیے کلاسز کا اہتمام بھی کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ 23 برس سے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی پروگرام کا حصہ ہیں لیکن مستقل کیاگیا نہ ہی تنخواہیں بڑھائی گئیں۔ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے یہاں سے نہیں جائیں گے۔

دھرنے میں شریک باجوڑ سے آیا ایک نوجوان عرفان موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی بھی ہوگیا جسے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Comments are closed.