سری نگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں3کشمیر ی نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سوگن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ آخری اطلات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے دیگر مختلف مقامات پر بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.