کراچی: وزیراعظم کے دورہ کراچی اور تاجروں کے وفد کی ملاقات کے بعد مثبت اقدامات کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی بڑی لہر آگئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 737 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرلی اور 39299 کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا اور 6.63 ارب روپے مالیت کے 15 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ مثبت توقعات پر تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں حصص کی مالیت 120 ارب روپے بڑھ گئی۔
Comments are closed.