سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی تحریک کے قائدین نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے نام ایک خط ارسال کیا ہے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کے رہنمائوں میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی جانب سے بھجوائے گئے مکتوب میں اپیل کی گئی ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، معصوم شہریوں کے قتل عام اور انسانیت سوز مظالم پر توجہ دے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کروائے اور بھارتی افواج کی جانب سے نہتے اور معصوم شہریوں پر مظالم بند کروائے جائیں۔
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جہاں جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی بات تو کی جاتی ہے لیکن انسانوں کے حقوق کی پامالی معمول بن گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق، جمہوری اقدار کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
Comments are closed.