مالی سال 19-2018 میں معیشت سست روی کا شکار رہے گی، موڈیز

کراچی: بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کمی اور  جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھا رہا ہے،،،، عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے بیرونی امداد سے معیشت کو سہارا مل سکتا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی پاکستان پر رپورٹ جاری کردی ہے، موڈیز کے مطابق مالی سال 19-2018 میں معیشت سست روی کا شکار رہے گی،جی ڈی پی کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد رہنے کا امکان ہے،جو گذشتہ مالی سال  5 اعشاریہ 8 فیصد رہی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کمی اور  جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھا رہا ہے،،،، موجودہ حالات میں بیرونی امداد سے معیشت کو سہارا مل سکتا ہے،،، حکومت کو انفرااسٹریچر، سیکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں بہتری لانا ہوگی،، موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے  معاشی حالات میں بہتری آنے کا امکان ہے ،،

پاکستان کی معیشت پر عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ کی رپورٹ آ گئی ۔ ادارے کے مطابق آئی ایم ایف سے معاملات مارچ 2019 تک طے پاجائیں گے ،،، پاکستان کو کئی کڑی شرائط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔

Comments are closed.