وہاب ریاض کی تباہ کن بولنگ بھی رائیگاں، خیبرپختونخواہ کی ٹیم کو ناردرن سے شکست

 راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے آخری لیگ میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن نے مد مقابل خیبرپختونخوا کو 11 رنز سے شکست دے دی ۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی طور پر سود مند ثابت نہ ہوا۔ وہاب ریاض کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے دفاعی چیمپئن کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر فلاپ رہی۔

برق رفتار بولرنے 21 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ناردرن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر144 رنز بنائے،کپتان عماد وسیم 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔

خیبر پختونخواہ کی ٹیم اوپنر محمد حارث کے ناقابل شکست 79 رنز کے باوجود مقررہ 20 اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بناسکی۔ فخر زمان کے 11 اور افتخار احمد کے 10 رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ حارث رؤف نے 28 رنز دے کر 3 جب کہ عماد وسیم نے 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed.