سکردو میں پہاڑی تودہ مسافر کوچ پر گرنے سے 10 افراد جاں بحق

سکردو: گلگت بلتستان کے علاقے سکردو مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، پہاڑی تودہ گاڑی پر گرنے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مسافر کوچ راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تنگوس کے قریب اس پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اچانک پہاڑی تودا آگرا۔ اس افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مسافر بس میں 15 کے قریب مسافر سوار تھے۔ جن میں سے 5 حادثے کی جگہ سے پہلے ہی اترنے والے تھے۔ ملبے سے لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مقامی سطح پر ریسکیو کا انتظام نہ ہونے سے مشکلات درپیش ہیں۔

دوسری جانب موقع پر پہنچنے والے پولیس حکام کے مطابق مسافر گاڑی کے کچھ حصے اور بعض لاشیں دیکھی جاسکتی ہیں تاہم ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد بتائی جاسکتی ہے۔

Comments are closed.