مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے لکھے گئے خط میں برطانوی حکام کو کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد اورسابق وزیر اعظم نوازشریف کو پاکستان واپس بھیجا جائے ۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ خط میں کہا گیاہے کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ نواز شریف کو پاکستان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے، توقع ہے کہ حکومت برطانیہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔
واضح رہے کہ نواز شریف کو علاج کی غرض سے عدالتی احکامات کی روشنی میں حکومت نے برطانیہ جانے کی اجازت دی گئی تھی جہاں نواز شریف اب صحت مند ہیں جس کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں شروع کررکھی ہیں۔
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں سے خطاب اور ریاستی اداروں کونشانہ بنانے کے بعد حکومت نے اعلان کیا تھاکہ نواز شریف ہر صورت واپس پاکستان لایا جائے گا۔
Comments are closed.