بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام، بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

 پاکستان کے خفیہ اداروں نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، اور کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے قمردین کاریز میں چھپائے گئے باروردی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔

انٹیلی جنس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پربلوچستان کے علاقے قمردین کاریز آپریشن کیا، سیکورٹی فورسز کارروائی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بارودی مواد ذخیرہ کیے جانے کی معلومات پر کی۔

اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں برآمد کیے جانے والے بارودی مواد میں 6 سے 8 کلوگرام وزنی آٹھ تیار بارودی سرنگیں شامل ہیں جب کہ بارودی سرنگوں میں استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگز، تاریں اور ریمورٹ سے بھرا بیگ بھی برآمد کیا گیا۔

امن دشمنوں کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے لئے ممکنہ طور پر یہ بارودی مواد حال ہی میں غدوانا کے علاقے کے ذریعے افغانستان سے لایا گیا، جسے ژوب اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

Comments are closed.