اسلام آباد: وزیرمملکت برائے محصولات حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیکس چور بڑا ہویا چھوٹا کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی، ساڑھے تین ہزار بڑے ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں، موجودہ حکومت نوٹس پر نوٹس بھیج کر رسمی کارروائی نہیں جب کہ ٹیکس چوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ماضی کے برعکس جو نوٹس جائے گا اس کا فالواپ ہوگا۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ٹیکس نظام بہت پیچیدہ ہو چکا ہے۔اصلاحات کمیٹی ٹیکس نظام کو آسان بنانے کے لیے کام کر رہی ہے ،ٹیکس گزاروں کی تعداد کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے بڑھایا جا رہا ہے، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔موبائل فون و دیگرمصنوعات کی اسمگلنگ اور کم قیمت ظاہر کرنے کو روکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ درآمدی اشیاءپر کم قیمت ظاہرکرکے ٹیکس بچانے کا سلسلہ ختم کریںگے، گاڑیوں اور جائیداد کی لین دین کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، مختلف اداروں سے ملنے والا ڈیٹا ایف بی آر کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
وزیرمملکت برائے محصولات گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس گوشواروں میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے، ڈبل ٹیکس کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیا جائے گا۔ ٹیکسز کی شرح بہت کم کی ہے۔
Comments are closed.