اسلام آباد: نیب کی زیرحراست مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس کےبعد اپوزیشن کے درمیان سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے بائیکاٹ پراتفاق کیا گیا۔
ن لیگ کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ مجلس عمل نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بائیکاٹ کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے، اپوزیشن جماعتیں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک پارلیمنٹ کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے زائد وقت ہوگیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کئے، اپوزیشن کا آئینی و قانونی حق بھی اس سے چھینا جارہا ہے۔
Comments are closed.