پاکستان میں دہشتگردی کےواقعات ،5 سال میں 3 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے

2015 سے اب تک گزشتہ ساڑھے پانچ سالوں میں دہشت گردی کے 3 ہزار990  واقعات ہوئے  اور ان میں  3 ہزار384  پاکستانی شہید ہوئے ۔ شہدا میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 1457 اہلکار جبکہ 1927 عام شہری شامل ہیں۔

 نیکٹا کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی پورٹ میں  بتایاگیا ہے کہ اس عرصہ میں پنجاب میں 180دہشت گرد کاروائیوں میں 263 افراد شہید اور 1017 زخمی ہوئے، سندھ میں 371 دہشت گردی کے واقعات میں 402 شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے جبکہ اس دوران 977  افراد  زخمی ہوئے۔

Comments are closed.