سری نگر: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام پہنچایا جائے کہ بھارت نے ان کے مادر وطن پر غیرقانونی طورپر اور ان کی امنگوں کے برعکس قبضہ کررکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج سری نگر اورمقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جس کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس ، میرواعظ عمر فاروق کی زیرسرپرستی حریت فورم ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے کی ہے۔نوہٹہ اور سرینگر شہر کے دیگر علاقوں میںحریت پسندوں نے پاکستانی پرچم لہرائے اورپاکستانی نقشوں والے پوسٹرز چسپاں کئے ہیں جن میں پورے جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
قابض انتظامیہ نے اکتوبر 1947ءکے حملے اور مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اورسیمینار زکو روکنے کے لئے مقبوضہ علاقے کے طول وعرض میں بھاری تعداد میں بھارتی فورسز تعینات کررکھی ہیں۔
بھارتی فوج نے 1947 ءمیں آج ہی کے دن کشمیریوں کو غلام بنانے کے لئے ریاست جموں و کشمیر پر حملہ کیا تھا۔مسلسل مظالم کے باوجود بھارت غیر قانونی طورپر اپنے زیر قبضہ جموںو کشمیر کے بہادر عوام کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہا ہے جو حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔
Comments are closed.