توہین رسالت کے خلاف دنیا بھر میں مہم چلاوں گا، پاکستان قیادت کرے گا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکے آزادی اظہار نہیں بلکہ مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کی کوشش ہے۔ اظہاررائے کی آزادی کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اس کی حد ہوتی ہے،آپ کسی کو تکلیف نہیں پہنچاسکتے، گستاخانہ خاکوں کامقصد دانستہ سوا ارب مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا ہے۔

اسلام آباد میں قومی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺجیسا عظیم انسان دنیا میں آیا ہے نہ آسکتا ہے۔مغرب میں گستاخانہ خاکوں کو نہ روکنا مسلمانوں کی قیادت کی ناکامی ہے۔یورپ میں چھوٹا سا طبقہ اسلام کے خلاف ہے، اہل مغرب مسلمانوں کی رسول کریم ﷺسے عقیدت کو نہیں سمجھتے، ‏جب تک اسلامو فوبیا کو ایڈریس نہیں کریں گے یہ بڑھے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مغرب میں ہولوکاسٹ کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتا لیکن سوا ارب مسلمان ایسا قانون کیوں نہ بناسکے۔توہین رسالت کے خلاف مہم چلائیں گے اور پاکستان اس مہم کی قیادت کرے گا۔ ہمیں مغرب کو بتانا ہوگا کہ لاکھوں شہادتوں سے زیادہ توہین آمیز خاکوں سے مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ او آئی سی کانفرنس میں بھی کہا تھاکہ مسلم ممالک کو اسلاموفوبیا کے مسئلے پر مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ حضرت محمدؐ خاتم النبیین کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، سرور کائناتﷺ کی حیثیت بےمثال آفتاب کی ہے اور ان کی تعلیمات مشعل راہ ہیں۔

Comments are closed.