افغان طالبان پر پاکستان کا محدود اثرورسوخ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام کی نسل کشی کی بھرپورمذمت کرتا ہے ،بھارت طاقت کے زور پرمظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔ افغان طالبان پر پاکستان کا ا ثرورسوخ محدود ہے،افغان امن عمل کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی نئی لہر اور درجنوں کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان نے سخت احتجاج کیا ہے،5 فروری کو لندن میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کا اعادہ کیا۔

 ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی نسل کشی کر رہی ہے،بھارت بین الاقوامی اداروں کو کشمیر میں جاری مظالم کی تحقیقات کی اجازت دے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں مستقل امن کا خواہاں ہے، سہہ قریقی مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کو سب نےسراہا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھا کہ جناح ہاؤس ممبئی کے حوالے سے پرہمارا دعویٰ پراناہے، اس پر قبضہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کرتارپور کی سرزمین کو بھارت کے حوالے خبریں بے بنیاد ہیں۔ حامد نہال انصاری کو جاسوسی کے الزام میں سزا پوری ہونے پر رہا کیا گیا۔

Comments are closed.