کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیویں کے خلاف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، کشمیری رہنماؤں اور طلبا نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرین نے بھارت حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،  مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو جلد روکنا ہوگا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی سے توجہ دے، اور بھارتی جبر کو لگام ڈالے۔  مقررین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے شکوہ کیا  کہ عالمی برادری کشمیری ماؤں، بہنوں کی چیخ و پکار کیوں نہیں سن رہی۔ بین الاقوامی برادری کی بے حسی قابل مذمت ہے۔

Comments are closed.