نوازشریف جیسے میر جعفر، میر صادق کامقابلہ کروں گا، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف اپنی چوری بچانے کے لئےاس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔نواز شریف نے ایسی عجیب شکل بنائی کہ کابینہ میں بھی دو خواتین کی آنکھوں میں آنسو آگئے لیکن لندن جاتے ہی نواز شریف کی ساری بیماریاں ختم ہوگئیں۔

 حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نواز شریف نے اپنی چوری بچانے کے لئے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف پر حملے شروع کردئیے اور لندن میں بیٹھ کر ہماری فوج کے خلاف سازش کررہا ہے، نوازشریف جیسے میر جعفر، میر صادق اور میر ایاز صادق کامقابلہ کروں گا۔ عمران خان نے کہاکہ ان لوگوں نے پوری کوشش کی کہ مہنگائی ہوگئی ہے اسے نکال دو، یہ کہتے ہیں کہ ان سے چوری کا نہ پوچھا جائے، جب میں نہیں مانا تو انہوں نے اداروں پر حملے شروع کیے، یہ جتنے مرضی جلسے کریں جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں کریں گے انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

وزیر اعظم  نے کہاکہ رواں سال کے اختتام تک پنجاب کے 50 فیصد عوام کی ہیلتھ انشورنس ہوجائے گی، جس سے ہر خاندان کا 10 لاکھ روپے کسی بھی سرکاری یا پرائیوٹ اسپتال میں مفت علاج ہوسکے گا، 2021 میں پنجاب کی تمام آبادی کو صحت کارڈ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

وزیر اعظم کاکہنا تھاکہ  ہم نے غریبوں کے لیے پناہ گاہوں کا منصوبہ شروع کیا، روٹی ،کپڑا اور مکان کی بات تو پہلے بھی کی گئی لیکن اب حقیقی معنوں میں غریب اپنا گھر بناسکیں گے، نیا پاکستان ہاوَسنگ منصوبے کے تحت غریب لوگ بھی اپنا گھر بناسکیں گے، گھر بنانے کے لیے 5 فیصد سود پر عوام بینکوں سے قرضے لے سکیں گے۔

Comments are closed.