اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو فون کرکے بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عامِ کو رکوانے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و ستم اور کشمیریوں کی نسل کشی کا معاملہ اٹھایا۔
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں اور انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور انہیں بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پرجارحیت اور وحشیانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے جسے رکوانے میں اقوام متحدہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
Comments are closed.