عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ ویکسین کے 90 فیصد نتائج مثبت آگئے ہیں۔یہ دعویٰ کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے کیا ہے۔
ویکسین کو تجرباتی سطح پر چھ ملکوں میں 43500 لوگوں کو لگایا گیا اور اس کے بارے میں اب تک کوئی خدشہ یا کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔کمپنی کو کورونا ویکسین مزید مؤثر کرنے پر استعمال کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔
دنیا بھر میں ایک درجن سے زیادہ ویکسینوں پر کام ہو رہا ہے جو کہ تجربات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ہیں لیکن یہ پہلی ویکسین ہے جس کے نتائج سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.