اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ حکومت کی ترجیح تعلیم ہے۔وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے۔جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان اپنے ٹیکس کا دفاع کریں اور ٹیکس کے پیسے کےغلط استعمال پر آواز اٹھائے۔ ہم عوام کو باشعور بنا رہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اس قوم اورحکومت کی ترجیح تعلیم ہے۔ جس ڈاکو سے پیسہ پکڑیں گے اسے تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہی معاشرہ آگے بڑھا جس نے تعلیم اور انسانی ترقی پر زوردیا، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ پیسے بنالے۔ ہمیں انسانوں پرسرمایہ خرچ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمارے لیے زندہ مثال ہے، دنیا میں سب سے زیادہ غریب بھارت میں بستے ہیں۔ ہم بھارت سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بچپن سے حکمرانوں کے بڑے بڑے گھر دیکھے ہیں ہمارے حکمران عالیشان محل میں رہتے ہیں۔برطانیہ کاجی ڈی پی متعدد اسلامی ممالک کا مجموعی جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئرکا گھر لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں سادہ سی عمارت میں تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان میں تبدیلی برطانیہ کے لوگوں کا طرز زندگی دیکھنے کے بعد آئی۔
Comments are closed.