دہشتگردی مقدمات میں 1210 مفرور ملزمان 16 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو مطلوب افراد اور دہشت گردوں کی تعداد ایک ہزار دو سو دس تک پہنچ گئی، ایف آئی اے کا انسداد دہشت گردی ونگ سولہ سال سے ان ملزمان گرفتار نہ کر سکا۔

دہشت گردی کے اہم مقدمات میں مطلوب 1210 ملزمان تاحال مفرور ہیں، مطلوب افراد میں بانی ایم کیو ایم ، محمد انور، نون لیگی رہنما ناصر بٹ اور دہشت گردی کیے بڑے واقعات کے ملزمان شامل ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب خیبرپختونخواہ کے 737 ،بلوچستان کے 161، پنجاب کے 122، سندھ کے 100،، اسلام آباد کے 32 گلگت بلتستان کے 30 اور ایف اائی اے کے 28 ملزمان شامل ہیں۔

نون لیگی رہنما ناصربٹ کے خلاف سابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس اسلام آباد کی دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ فہرست کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف، وزیراعظم شوکت عزیز اور صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ خودکش حملے ، علی حیدر گیلانی کے اغواء اور ممبئی حملہ کیس میں نامزد دہشتگرد بھی ا بھی تک گرفتا ر نہیں کیے جا سکے۔

Comments are closed.