آرمی چیف اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی مہم قومی فریضہ ہے، ہر پاکستانی بچے کا محفوظ ہونا اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں کورونا وباء سے نمٹنے کے اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر بات چیت ہوئی، آرمی چیف اور بل گیٹس نے مشترکہ کوششوں سے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم قومی فریضہ اورقومی کوشش ہے،، پاکستان میں ہر بچےکا محفوظ ہونا اپنی کامیابی تصورکرتےہیں، انسداد پولیو مہم کی کامیابی موبائل ٹیمز، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کے باعث ممکن ہے پولیومہم کوتب کامیاب سمجھیں گےجب پاکستان میں کوئی بچہ اس سے متاثر نہیں ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے کوروناکے باوجود انسداد پولیو مہم کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی جب کہ عالمی وباء کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت پاکستان اقدامات کو سراہا۔
Comments are closed.