کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 17 ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس کے باعث عوام نے پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کی اُمیدیں باندھ لیں۔
خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، صرف ایک ہفتے کے دوران امریکی خام تیل 11 فیصد کمی کے بعد 45 ڈالر 44 سینٹس اور برطانیوی خام تیل 11 اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد 52 ڈالر 44 سینٹس میں فروخت ہونے لگا۔
عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے سے عوام نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتون میں کمی کی اُمیدیں باندھ لیں۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ،،، درآمدی بل میں 75 کروڑ ڈالر کمی متوقع ہے،، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو کم ہوگا،، اور اگر حکومت چاہے تو پیٹرول اور ڈیزل دو سے تین روپے فی لیٹر سستا بھی کرسکتی ہے۔
Comments are closed.