ڈونلڈ ٹرمپ نے بالواسطہ طور پر ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح کا اعتراف کرلیا

مانیٹرنگ ڈیسک

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھاکہ جوبائیڈن الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے جیتے ہیں، انتخابی مبصرین کو ووٹنگ کاعمل دیکھنےکی اجازت بھی نہیں دی گئی۔انھوں نے کہا کہ ووٹنگ کی گنتی بائیں بازو کے نظریات رکھنے والی کی ایک نجی کمپنی کے ذریعےکرائی گئی جو کہ  ناقص آلات رکھنے کے حوالے سے خراب شہرت رکھتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہےکہ بائیڈن نے صرف جعلی  میڈیا کی نظر میں کامیابی حاصل کی ہے، میں کچھ نہیں تسلیم کرتا، یہ دھاندلی زدہ انتخاب تھا۔

انہوں نے اپنے حامیوں کو امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، ہم ہی کامیاب ہوں گے کیونکہ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔اس سے قبل امریکی صدرنے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کاسٹ کیے گئے 20 لاکھ سے زائد ووٹ ضائع کردیےگئے جب کہ ان کی جانب اس کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے

Comments are closed.