مقبوضہ جموں و کشمیر میں مرکزی شاہراہ بند، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ

سری نگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور جموں و ملانے والی مرکزی شاہراہ بندش کے باعث اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موسم بہتر اور سڑک کی حالت اچھی ہونے کی صورت میں پیر کو 270 کلو میٹر طویل سرینگر جموں شاہراہ پرصرف چھوٹی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت ہوگی۔

بانہال ٹنل کے اردگرد کے علاقوں میں برف باری اور پینتھیال میں مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت بند ہو رہی ہے،خطے کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری آج صبح تک جاری رہی۔

دریں اثنا ءمغل روڈ جوکشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے کے لئے ایک متبادل راستہ فراہم کرتاہے، ایک بار پھر سردیاں شروع ہوتے ہی بند ہوگیا ہے۔ 84 کلو میٹرطویل یہ سڑک وادی کشمیر کو ضلع شوپیاں کے راستے سے جموں کے علاقے پونچھ سے جوڑتی ہے لیکن صرف موسم گرما کے چھ ماہ میں ٹریفک کےلئے کھلی رہتی ہے۔

Comments are closed.