تعلیمی ادارے 24 نومبر سے 31جنوری تک بند کر دئیے جائیں، وفاقی وزارت تعلیم

تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر فاقی وزارت تعلیم نے تجاویز صوبوں کو بھجوادیں۔تعلیمی ادارے بند کرنے کے لیے صوبوں کو تین آپشنز دئیے گئے ہیں۔

وزارت تعلیم کی تجاویز میں صوبوں کو کہا گیاہے کہ تمام تعلیمی ادارے 24نومبر سے 31جنوری تک بند کر دئیے جائیں۔ اگر یہ ممکن نہیں تو پھر 24نومبر سے صرف پرائمری اسکولز اور 2دسمبر سے مڈل سکولز بند کیے جائیں، تیسر مرحلے میں 15دسمبر سے ہائرسیکنڈری اسکولز بھی بند کردیئے جائیں۔

وزارت تعلیم نے تجویز کیاہے کہ کورونا وباء کے پیش نظرتعلیمی سیشن مارچ کے بجائے 31 مئی تک بڑھایا جائے اور میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021میں لیے جائیں گے۔تعلیمی اداروں کے حوالے سے حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں ہو گا۔

Comments are closed.