وزیرستان میں کھیل کے میدان آباد، کیڈٹ کالج اسپنکئی میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ

وزیرستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہونے لگا، کیڈٹ کالج اسپنکئی جنوبی وزیرستان میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستان بھر سے آئے کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی خیبرپختونخوا سائوتھ کے زیراہتمام ایونٹ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایونٹ میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی 8 ٹیموں کے 200 سے زائد ایتھلیٹس نے وزیرستان میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے اور پہلے تائیکوانڈو ایونٹ میں حصہ لیا۔

وزیرستان امرزئی کی ٹیم نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی فاتح قرار پائی جب کہ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے رنراپ ٹرافی حاصل کی۔پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو قومی سطح پر دوسرے صوبوں کے کھلاڑیوں کے برابر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

Comments are closed.