وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا۔وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب خان، پرنسپل سیکرٹری، تینوں ڈویثرنز کے کمشنرز اور ڈی آئی جی سمیت اعلی حکام شریک ہوئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر بھر میں ہفتے کی رات 12 بجے سے لاک ڈاون پر عملدر آمد شر وع کر دیاجائےگا ۔
لاک ڈاون کے دوران میڈیکل اسٹورز، کریانہ ، فروٹ شاپس اور بیکریاں کھلی رہیں گی ۔ شادی ہالز اوراسکولز مکمل بند رہیں گے جبکہ مساجد میں ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔سرکاری دفاترمیں انتہائی محدود اسٹاف رکھا جائیگا جبکہ ملازمین کو خصوصی پاسزجاری کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بحال اور تمام انٹری پوائنٹس کھلے رہیں گے تاہم غیرضروری نقل و حرکت کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا اورایس او پیزکی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔
اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجا فاروق حید ر خان نے کہاکہ لاک ڈاون کا فیصلہ سخت اور غیر مقبول ہے لیکن اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔آزادکشمیر میں کورونا وائرس کیسز کیساتھ ، اموات کی شرح انتہائی تشویشناک ہے ۔کورونا وباء سے نجات کے لیے پیر کوریاست بھر میں یوم دعامنایاجائے گا۔
Comments are closed.