وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو اپنے وفد کے ہمراہ افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا، اس دورے سے جہاں پاک افغان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا وہیں وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی بھی نئی مثال قائم کر دی ۔اس اہم ترین دورے پر سرکار ی خزانے سے صرف 11 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے ۔
پاکستانی حکمرانوں کے ماضی میں افغانستان کے دوروں کا جائزہ لیں تو فرق واضح ہوجاتاہے ۔ 2009 میں سابق صدر آصف علی زرداری کے دورہ افغانستان پر 44ہزار ڈالر اخراجات آئے۔ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے 2012میں افغانستان کا دورہ تو اس پر 51 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے۔
یہی نہیں،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2015 میں کابل کا دورہ کیا اور انکے دورے پر سرکاری خزانے سے 58 ہزار ڈالر خرچ ہوئے ۔ماضی کی نسبت وزیر اعظم عمران خان کے دورہ افغانستان پر کئی گنا کم ا خراجات کیے گئے ۔
Comments are closed.